: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھوپال/22مارچ(ایجنسی) مدھیہ پردیش میں مسلسل بڑھ رہے عصمت دری کے واقعات کے درمیان بدھ کے روز اندور میں ہی ایک اور واقعہ رونما ہوا۔ اس معاملہ میں عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے ملزم کو پولیس کے سامنے پکڑ کر اس کی سرعام پٹائی کر دی۔ ملزم کی پٹائی کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا
سکتا ہے کہ کہ شہر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے سامنے ہی عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں نے پولیس کی حراست میں ہتھکڑی ڈالے ملزم کی جم کر دھنائی کر دی۔
ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ہتھکڑی پہنے ملزم عصمت دری کی شکار لڑکی کی ماں کے ہاتھوں مار کھا رہا ہے۔ ساتھ میں کھڑے پولیس والوں نے بھی خاتون کو روکنے کی کوشش نہیں کی اور خاتون ملزم کی مسلسل پٹائی کرتی رہی۔