: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نظام آباد _ 3 اکتوبر- ضلع نظام آباد میں نیشنل ہائیوے پر ایک کار نے موٹر بائیک کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ مینڈورا منڈل کے بساپور ہائی وے پر پیر کی صبح پیش آیا۔ اس حادثہ میں تیز رفتار کار نے موٹر بائیک کو ٹکر مار
دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب متوفی نرمل کی طرف جارہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت راجو (35) ویرایا (40) ساکن کسان نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بالکنڈہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ مینڈورا پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔