انڈونیشیا/5اکتوبر(ایجنسی) انڈونیشیا میں ایک بڑا ڈریگن (سانپ) نے رابرٹ ناابان نامی شخص پر حملہ کردیا. لیکن نبابان ڈرنے والوں میں سے نہ تھے. انہوں نے ڈٹ کر سامنا کیا اور اس سے پہلے کی سانپ انہیں اپنا نیوالا بناتا انہوں نے گاؤں والوں کی مدد سے سانپ کو ہی اپنا نیوالا بنالیا.
سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرنے والے رابرٹ ہفتہ کو
ایک جزیرے پر گشت کر رہے تھے، تبھی ایک 26 فٹ طویل ڈریگن نے ان پر حملہ کر دیا. وہ اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے. مقامی پولیس افسر کے مطابق ڈریگن قریب 26 فٹ لمبا تھا، جو کہ ناقابل یقین حد تک بڑا تھا.
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد گاؤں والوں نے ڈریگن کو مار کر لٹکا دیا تاکہ گاؤں کے دیگر لوگ اسے دیکھ سکیں. کچھ وقت کے بعد، انہوں نے ڈریگن کو تل کر کھایا.