ذرائع:
بنگلورو: بنگلوروکےگنگاما گوڑی پولیس نے ایک طالبہ کومسلسل جنسی طورپرہراساں کرنے کےالزام میں ایک لیکچرر کو گرفتار کیا ہے۔ مدن کمارنامی لکچررپرالزام ہے کہ وہ ایک طالبہ کو انٹرویو کے لئے بنگلورو کے ایم جی روڈ پر واقع ایک ہوٹل لے جاکر جنسی طورپرہراسان کیا۔ بتایاجارہاہےکہ مدن کماربنگلوروکے یلہنکا علاقےکے ایک پرائیویٹ کالج میں ایک لکچررکی حیثیت سے خدمات انجام دیتاہے۔ بتایاجارہا ہے کہ یلہنکا کے نجی کالج میں زیرتعلیم طالبہ نے پارٹ ٹائم جاب دلانے کی ملزم لکچرر
مدن کمار سے گذارش کی تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیکچرر نے اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ساتھ ہی ملزم لکچررنے طالبہ کو یہ کہہ کر ہوٹل لے گیا کہ بنگلورو کے ایم جی روڈ پر ایک پارٹ ٹائم جاب کے لئے انٹرویو ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لکچررنے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس معاملے میں وہ ویڈیو بنا کرطالبہ کو بلیک میل کررہاتھا۔
لیکچرر کی مسلسل جنسی ہراسانی سے تنگ آکر طالبہ نے گنگامنا گوڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لیکچرر مدن کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔