حیدر آباد، 26 جنوری (یو این آئی ) تلنگانہ ڈرگ کنٹرول ایڈ منسٹریشن (ڈی سی اے) کے عہدیداروں نے یہاں سنتوش نگر میں بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر چل رہی دوائیوں کی دکان پر چھاپہ مارا اور 3.20 لاکھ روپے کی دوائیوں کا بھاری ذخیرہ ضبط کر لیا۔ ڈی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل وی بی کملا سن ریڈی نے جمعہ کو یہاں
جاری ایک ریلیز میں کہا کہ ادویات کی غیر قانونی فروخت سے متعلق مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر حکام نے جمعرات کو سنٹرل ایکسائز کالونی، آئی ایس سدن میں واقع ایک دکان پر چھاپہ مارا اور 111 اقسام کی دوائیں ضبط کیں۔
محمد التفات احمد نامی شخص ڈرگ لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر احاطے میں میڈیکل شاپ
چلا رہا تھا۔