حیدرآباد(سوماجی گوڑا) 8مارچ(ویب ڈسک) حیدرآباد کے سوماجی گوڑا میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کی پٹائی اس لیے کردی کیونکہ اس نے وائی فائی بند کردیا تھا- بتایا جارہا ہے کہ دیر رات تک شوہر سو نہیں رہا تھا اس لیے بیوی نے وائی فائی بند کردیا- وائی فائی بند کرنے سے ناراض شوہر نے بیوی کی جم کر پٹائی کردی.
خاتون رشیمہ سلطانہ کی والدہ کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی ہے
کہ ریشمہ نے چہارشنبہ دیر رات وائی فائی کا کنکشن بند کردیا- اس کے بعد شوہر نے غصے میں آکر اسکی پٹائی کردی- تین بچوں کی ماں سلطانہ کا یہاں کے ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے.
سلطانہ کو چہرے اور سر پر زخم آئے ہیں- ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ دونوں کے درمیان شادی کا کوئی تنازعہ ہے- پولیس معاملہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرنے کے فیصلے سے پہلے دونوں کی کونسلنگ میں مصروف ہے.