حیدرآباد/11اگست(ایجنسی) حیدرآباد کے ایس آر نگر سے ایک اجتماعی عمصت دری کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔ آندھرادیش کے گنٹور ضلع میں چار لوگوں نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ متاثرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی آبروریزی مارچ میں کی گئی لیکن اس وقت پولیس میں اس کی شکایت درج نہیں کروائی تھی، لیکن اب تصاویر وائرل ہو جانے کے بعد خاتون نے معاملہ پولیس میں درج کروایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایس آر نگر میں رہنے والی
28 سالہ خاتون نے شکایت دی کہ اس کے ساتھ یہ حادثہ مارچ میں ہوا۔ تب اس نے اس کی شکایت درج نہیں کروائی تھی لیکن کچھ روز قبل ہی تصاویر انٹرنیٹ پر دیکھی گئیں جس کے بعد پولیس میں متاثرہ نے معاملہ درج کرایا۔
پولیس افسر کے مطابق خاتون نے کہا کہ ملزمین میں سے ایک شخص اس کا جاننے والا تھا۔ ملزم نوکری کے بہانے گنتور میں اسے ایک کمرے میں لے گیا اور اسے نشیلی اشیا پلائی اس کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی اور جب اسے ہوش آیا تو متاثرہ کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ عصمت دری ہوئی ہے۔