ذرائع:
حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک 28 سالہ خاتون ثمینہ بیگم، جس نے ایک ہفتہ قبل TSRTC بس کنڈکٹر پرحملہ کیا تھا، اس کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کی شناخت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا تجزیہ کرتے ہوئے کی گئی۔
عنبرپیٹ میں خاتون کا سراغ لگایا گیا اور بعد میں اسے عدالتی ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
31 جنوری کو پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو میں خاتون کو TSRTC بس میں بدتمیزی کرتے ہوئے اور گالی
گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاتون نے TSRTC بس کنڈکٹر کو لات ماری اور جھگڑے کے دوران خاتون کو بس کے کنڈکٹر کو دھمکی دیتے ہوئے سنا گیا۔
اس واقعہ کے بعد TSRTC اہلکار نے ایل بی نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
ٹی ایس آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار نے ٹویٹ کیا، "ٹی ایس آر ٹی سی کی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر اس طرح کے واقعات ان عملے کے خلاف کیے جاتے ہیں جو اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، تو انہیں بالکل نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔"