حیدرآباد 4اگست(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے صاحب نگر میں سیوریج لائن کی صفائی کے لئے اترنے والے دو مزدوروں کی موت ہوگئی۔
ایک کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ
دوسرے کی لاش کی تلاش کا کام کیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اننتیا اور سیوا جو سعیدآباد میں رہتے ہیں سے کنٹریکٹر نے خواہش کی کہ صاحب نگر کے مین ہولس کی صفائی کا کام انجام دیاجائے۔