حیدرآباد،4 نومبر(اعتماد) حیدرآباد ٹریفک پولیس منگل سے بغیر ہیلمٹ اور رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کرے گی۔
پی وشوا پرساد، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ٹریفک) نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں
بغیر ہیلمٹ اور رانگ سائڈ ڈرائیونگ کی وجہ سے مہلک سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ، تینوں واقعات میں ٹریفک پولیس نے پایا کہ متاثرین نے حفاظتی ہیڈ گیئر یعنی آئی ایس آئی مارک کا معیاری ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔