the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/25اگست(ایجنسی) حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلزمیں پولیس نے مہم چلائی ۔اس مہم کے دوران حالت نشہ میں ایک خاتون نے پولیس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور تعاون کرنے سے انکار کردیا۔اس خاتون کی کار کی نمبرپلیٹ پر ریونیو افسر لکھا ہوا تھا ۔اس خاتون نے اس کو روکنے پر پولیس سے بحث وتکرار بھی کی۔

پولیس نے Breath Alcohol Analyzer بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کرنے کی کوشش کی تاہم اس خاتون نے پولیس سے کسی بھی قسم کا



تعاون نہیں کیا اور کہا کہ وہ آئی اے ایس افسر کی بیٹی ہے ۔بعد ازاں لیڈی کانسٹیبل کو طلب کیا گیا جو اس خاتون کو جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن لے گئی ۔


پولیس نے اس خاتون کی کار کو ضبط کرلیا۔پولیس اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا اس کار کی نمبر پلیٹ پر لکھے ہوئے ریونیو افسر کی پلیٹ واقعی درست ہے یا پھر فرضی طورپر یہ پلیٹ لگائی گئی ہے۔ اس خاتون نے اس واقعہ کا کوریج کرنے والے ایک چینل کے کیمرہ مین کے ساتھ بھی نامناسب رویہ اختیار کیا۔ پولیس نے اس مہم کے دوران 123افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا جو حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.