حیدرآباد 13جون(یواین آئی)پولیس نے حیدرآباد کے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے کاپروائروں کی چوری کی واردات کے سلسلہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی
بنیاد پر عہدیداروں نے ملزمین کی شناخت کی۔
ان کا تعلق تعمیراتی شعبہ سے بتایاجاتا ہے جنہوں نے زیرتعمیر پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے لاکھوں روپئے مالیت کے کاپر کے وائروں کے بنڈل کی چوری کی تھی۔