حیدر آباد 12 فروری (یو این آئی) شہر حیدر آباد کے طبیہ چبوترہ علاقہ میں ایک مندر میں بکرے کے گوشت کے ٹکرے بعض افراد کی جانب سے پھینکے گئے۔
بدھ کی صبح پیش
آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جنہوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس واقعہ کی مذمت کی۔