: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: سکندرآباد کے میٹو گوڑا میں پیر کی صبح ڈیزل سے لدا ایک ٹینکر الٹنے سے کشیدگی دیکھی گئی۔ فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ لگنے کے واقعہ کو روکنے کے لئے پانی ڈالا۔ یہ ٹینکر گھٹکیسر سے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ میٹگوڑا علاقے میں الٹ گیا۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور گاڑی چلانے والے دھماکے کے خوف سے تیز رفتاری سے بھاگنے لگے۔
اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ قریبی فائر اسٹیشنوں کے فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور احتیاطی تدابیر شروع کردی۔ فائر فائٹرز نے آگ کو روکنے کے لیے بڑی مقدار میں پانی پھینکا۔ بعد از کرین کی مدد سے ٹینکر کو ہٹایا گیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے سکندرآباد - تارناکہ سڑک پر شدید ٹریفک جام رہا۔