: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 5 مئی (ذرائع) ایک نوجوان لڑکا جو صنعت نگر میں ریلوے پٹریوں پر انسٹاگرام ریلز کے لیے ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا، جمعہ کو چلتی ٹرین کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت محمد سرفراز
کے طور پر کی ہے جو کہ رحمت نگر کے سری رام نگر کا رہنے والا مدرسہ کا طالب علم ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرفراز، سوشل میڈیا پر ایکٹو تھا، اپنے دو دیگر دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام ریلز بنانے ریلوے ٹریک لائن پر گئے۔