حیدرآباد،22 فروری(ذرائع) کوشائی گوڑہ علاقہ میں ایک دِل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، واقع میں بیٹے نے اپنے ہی باپ کو بے دردی سے دن کے اجالے میں سڑک پر قتل کر دیا۔ جب ملزم نے چاقو سے کئی بار حملہ کر کے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول آریلی موگلی (45)، سکندرآباد لالاپیٹ کا رہائشی تھا اور پیکرز
اینڈ موورز کمپنی میں کام کرتا تھا، جہاں اس کا بیٹا سائی کمار بھی ملازمت کرتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، موگلی شراب کا عادی تھا اور نشے کی حالت میں اکثر گھر میں جھگڑے کرتا تھا۔ اس کے علاوہ، باپ اور بیٹے کے درمیان جائیداد کے تنازعات بھی چل رہے تھے۔ ان تمام باتوں سے تنگ آ کر سائی کمار نے اپنے باپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔