: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،22 جولائی (ذرائع)شہر کے مضافات میڈچل منڈل اتھویلی گاؤں میں پیر کے روز اس وقت خوف کی لہر دوڑ گئی جب مقامی لوگوں نےایک سنسان جگہ پر ایک انسانی کھوپڑی دیکھی- اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی میڈچل پولیس نے اس کیس کا سراغ لگانے کے لیے فارنسک ماہرین کی مدد لی۔ انسانی
کھوپڑی کے ابتدائی معائنے کے بعد فارنسک ماہرین نے بتایا کہ یہ کسی خاتون کی کھوپڑی ہے جسکا کم سے کم چھ ماہ قبل قتل کیا گیا- پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو قریب ہی کہیں دفن کیا گیا ہو گا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے کھوپڑی سامنے آئی ہے۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متاثرہ کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔