: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد کی چادر گھاٹ پولیس نے ایک شیر خوار بچہ کو بچا لیا ۔ جسے ایک عمارت کی چھت پر چھوڑ دیا گیا ۔ شیر خوار کو بعض افرادنے شہر کے علاقہ چادر گھاٹ کی ایک عمارت کی چھت پر پایا جنہوں نے بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس عمارت پر پہنچ گئی اور تفصیلات معلوم کرنے کے بعد شیر خوار بچے کو علاج کے لیے مقامی اسپتال
منتقل کیا۔ ابتدائی چیک اپ کے بعد شیر خوار کو نیلوفر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچہ صحت کے مسائل کا شکار تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے محکمہ چائلڈ ویلفیئر کے حکام کو اطلاع دی۔ پولیس عمارت کے ارد گرد نصب سی سی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے تاکہ ان افراد کی شناخت کی جا سکے جنہوں نے بچے کو عمارت کی چھت پر چھوڑ دیا