حیدرآباد،16جولائی(ایجنسی)حیدرآباد میں پولیس نے ٹاسک فورس کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر منگل کو ”آپریشن نائیجرئینس“انجام دیا جس کے تحت پولیس نے شہر کے آٹھ مقامات کی ایک ساتھ تلاشی لی تاکہ بیرونی ممالک کے طلبہ کو تلاش کیاجاسکے جو ویزا کی مدت کے اختتام کے باوجود بھی شہر میں غیر قانونی طورپر مقیم ہیں۔
یہ تلاشی شہر کے
بنجاراہلز،جوبلی ہلز،آصف نگر،ٹولی چوکی، عثمانیہ یونیورسٹی،افلو سنٹر اور دیگر مقامات پر کی گئی جس میں خاص طورپر نائیجرئی باشندوں پر نظر رکھی گئی اور ان کے ہندوستان میں مقیم ہونے کے سلسلہ میں ویزا اور دیگر دستاویزات کی جانچ کی۔
عموما نائیجرئی افراد منشیات کی سپلائی کے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں،سمجھا جاتا ہے کہ اس کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی۔