the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: ایل بی نگر پولیس نے جمعرات 25 اپریل کو مسجد مصطفیٰ کے دروازے پر پیٹرول نما چیز ڈالنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی علی الصبح پیش آیا۔ مسجد کمیٹی کی شکایت کے مطابق یہ واقعہ مسجد کے قریب شادی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔

مسجد کمیٹی کے صدر محمد تاج نے بتایا کہ مقامی باشندوں نے نمازیوں کو پریشانی سے بچنے کے لیے جلوس سے آگے بڑھنے کی درخواست کی تھی۔ جس سے دونوں گروپوں میں معمولی تکرار ہوئی۔ پولیس نے



پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ انہوں نے چند لوگوں کو بھی حراست میں لیا جو شادی کی بارات کا حصہ تھے اور نشے کی حالت میں تھے۔

اس کے بعد صورتحال یہاں تک بڑھ گئی کہ شادی کی بارات میں سے ایک شخص مسجد واپس آیا اور داخلی دروازے پرپیٹرول نما چیز ڈال دیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ تاہم، پولیس نے کہا کہ یہ ایک "کولڈ ڈرنک" ہے نہ کہ پیٹرول یا شراب، اس کے باوجود کہ مقامی باشندوں نے کہا کہ یہ پیٹرول ہے۔

ملزم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اس کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ اس میں ملوث دیگر افراد بھی فرار ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.