ذرائع:
حیدرآباد: 30 جون، اتوار کی رات پی وی این آر ایکسپریس وے پر کار الٹنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس شخص کی شناخت 27 سالہ گنیش گوڑ کے طور پر کی گئی ہے جو کہ مئیلاردیو پلی کا رہنے والا ہے۔
گنیش مہدی
پٹنم سے آرام گڑھ آرہا تھا جب راجندر نگر کے قریب پی وی این آر ایکسپریس وے پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنا توازن کھودیا جس کی وجہ سے کار الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔