حیدرآباد،11 جون (ذرائع) حبیب نگر پولیس حدود میں چہارشنبہ کے روز پولیس نے 9 نوجوانوں کو سالگرہ تقریب کا روڈ پر اہتمام کرنے اور تلواروں کے ساتھ ناچنے پر حراست میں لے لیا- تقریب کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل
ہوگیا،
ویڈیو کلپس پولیس تک پہنچنے کے بعد ، تحقیقات کی گئیں اور مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے نو افراد کو تحویل میں لیا اور ان سے تلواریں اور خنجر بھی برآمد کرلیا۔ کوویڈ 19 کے گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد دفعات کو دفعات کے تحت کیس بک کرلیا-