the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/9فروری(ایجنسی) ڈاکٹری کے پیشے کو سماج سیوا کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہیں ڈاکٹروں کو بعض اوقات زمین پر ڈاکٹروں کو فرشتہ مانا جاتا ہے، ان سب کے درمیان حیدرآباد سے حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے، دراصل حیدرآباد کے پنچہ گٹہ کے ایک سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم کے خلاف ہفتہ کو شکایت درج ہوئی ہے، ایک شخص کی طرف سے دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (NIMS)  کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پچھلے سال نومبر میں ایک سرجری کے دوران انکی بیوی کے پیٹ میں ایک قینچی چھوڑ دی تھی-
پنجہ گٹہ کے ایس پی وجے کمار نے بتایا کہ نمس کے ان ڈاکٹروں کی ٹیم کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے، جنہوں نے سرجری کی تھی، معاملے کی جانچ کی جارہی ہے، وہیں متاثہ کے شوہر نے بتایا کہ سرجری کے دوران ہوئی لاپرواہی کا پتہ انہیں جمعہ کو ہوا، انہوں نے بتایا کہ خاتون کو اپنے پیٹ میں درد محسوس ہوا تھا، جسکے بعد اسے ہاسپٹل میں لے جایا گیا، جہاں جانچ کے دوران ایکسرے میں معلوم ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں قینچی ہے، پولیس نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے خلاف معاملہ درج کیا ہے-
وہیں نمس کے  ڈائریکٹر ڈاکٹر منوہر نے بتایا کہ خاتون پچھلے سال 2 نومبر کو ہرنیہ کی سرجری کی گئی تھی ، آج ٹیسٹ میں سامنے آیا ہے کہ اسکے پیٹ میں آپریشن کے دوران استعمال میں لگائی جانے والی قینچی ملی ہے، انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے آپریشن کرکے قینچی کو نکل دیا ہے، خاتون کی صحت مستحکم ہے، انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے.

 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.