حیدرآباد، 3 جون (ذرائع) حیدرآباد میں ہفتہ کی شام مرسڈیز کار کے اندر اسکولی بچوں کے ایک گروپ کی طرف سے 17 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کیے جانے کے بعد بی جے پی کارکنوں نے سٹی پولیس اسٹیشن پر زبردست ہنگامہ کیا-
شہر کے سب سے پوش علاقے میں ایک مرسڈیز کار میں 17 سال کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقع پیش
آیا-
بتایا جاتا ہے کہ لڑکوں کے ساتھ لڑکی لال مرسڈیز میں نکلی تھی، کچھ دیر بعد، لڑکوں نے مبینہ طور پر جوبلی ہلز میں مرسڈیز کھڑی کی اور باری باری اس کی عصمت دری کی، جبکہ دیگر کار کے باہر پہرا دے رہے تھے-
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طالب علم ہیں اور ان کا تعلق 'سیاسی طور پر بااثر' خاندانوں سے ہے۔