: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 23 مئی (ذرائع) کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں چندرائن گٹہ کا ایک شخص جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ متاثرہ شخص کی شناخت ساجد کے طور پر ہوئی، ساجد دوستوں کے ساتھ کلبرگی کے کملا پور تحصیل گیا ہوا تھا۔ وہ جھیل پر پہنچے اور ساجد کے کچھ دوست تیرنے کے لیے پانی میں گئے۔ شراب کے نشے میں دھت ساجد نے جھیل میں
چھلانگ لگا دی- ساجد تیرنا نہیں جانتے تھے اس سے پہلے کہ مدد اس تک پہنچ پاتی ڈوب گیا۔ اس کے دو دوست جو پہلے سے جھیل میں موجود تھے، ساجد کو بچانے میں ناکام رہے اور کچھ راہگیروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی-