ذرائع:
حیدرآباد:حیدرآباد کی عابڈس پولیس نے گرانڈ ہوٹل میں گاہکوں پر حملہ کرنے کے معاملے میں دس افراد کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ انسپکٹر نرسمہاراجو کی رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کو دھول پیٹ کے علاقے گنگاباولی کے رہنے والے8 افراد عابڈس کے گرانڈ ہوٹل آئے تھے۔اور اس موقع پر معیاری بریانی نہ دینے پر گاہکوں اورہوٹل کے ویٹرس کے درمیان جھگڑاہوگیا۔
اس کے بعد عابڈس پولیس نے گاہکوں پر حملے کے الزام میں ویٹرس کے خلاف مقدمہ
درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔اور اسی دوران گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے قصورواروں کو گرفتار نہ کرنے پرہوٹل کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔پولیس نے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی اور تمام دس ویٹر اور فلور کلینرز کی شناخت کی، ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ انسپکٹر ٹی نرسمہا راجو نے کہا کہ وہ اس واقعہ میں ہوٹل کے مالک کے ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلات اکٹھاکررہےہیں، اور ثبوت ملنے پر مالک کے خلاف بھی کاروائی کی جائےگی۔