حیدرآباد2مارچ(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال سے 18ماہ کی لڑکی کے اغوا کی واردات پیش آئی۔
پولیس کے مطابق یہ لڑکی وقارآباد ضلع کے شاہ
آباد منڈل سے اپنی ماں کے ساتھ اسپتال آئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ اس لڑکی کی ماں حاملہ ہے اور وہ ڈاکٹر سے تشخیص کروانے کے لئے اپنی بیٹی کو ساتھ لائی تھی۔