: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 21 ڈسمبر(ذرائع) حیدرآباد کے مادھا پور کے آئی ٹی ہب میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ آگ صبح 6 بجے کے قریبSalarpuria Sattva نالج سٹی کی پانچویں منزل پر واقع ایک بار اینڈ ریسٹورنٹ میں لگی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی۔دھماکے سے آگ کے شعلے چوتھی منزل تک پھیل گئے اور
قریبی عمارت کو نقصان پہنچا، جس سے قریبی سافٹ ویئر کمپنی کے ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا۔فائر فائٹرز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو خالی کرایا اور چار فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن املاک کو بری طرح نقصان پہنچا۔حکام تحقیقات کر رہے ہیں-