the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 12 جولائی (اعتماد) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ظالم باپ نے 18 دن کی لڑکی کو فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے لڑکی کی ماں کی شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر فروخت شدہ لڑکی کو برآمد کرلیا اور اس سلسلے میں تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والا آصف نامی شخص نے اپنی 18 دن کی نومولود کو ایک لاکھ روپے میں فروخت



کردیا۔ نومولود کو فروخت کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی ماں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے نومولود کا پتہ چلانے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور 24 گھنٹے کے اندر نومولود لڑکی کو برآمد کرلیا۔ اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں نومولود کے باپ آصف اور فروخت کروانے والی درمیانی خاتون سلطانہ کے علاوہ لڑکی کو خریدنے والے کو گرفتار کرلیا ہے
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.