ذرائع:
حیدرآباد: بجلی کاٹنے پر محکمہ بجلی کے عملے پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا، یہ واقعہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آیا جہاں ایک صارف نے کرنٹ بل کی عدم ادائیگی پر سپلائی بند کرنے پر محکمہ بجلی کے عملے پر حملہ
کردیا۔
عمر چودھری نامی ایک شخص نے کچھ عرصے سے بل ادا نہیں کیا تو محکمہ بجلی کے اہلکاروں نے یہ کہہ کر بجلی کا کنکشن کاٹ دیا کہ وہ سپلائی بند کر رہے ہیں۔ بجلی کاٹنے کے بعد عمر نے صبر کا دامن ہاتھ سے کھوتے ہوئے اہلکار کو دھکہ دیا اور جیب سے چھری نکال کر محکمہ بجلی کے عملے کو مارنے دھمکیاں دیں۔