: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد شہر کے KPHB کالونی میں محکمہ بجلی کے ملازم پر لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا جب اس نے ان کے گھر کی بجلی کی سپلائی منقطع کردی۔ TGSPDCL کا آؤٹ سورسنگ ملازم رمیش KPHB کالونی میں ایک گھر گیا اور مالکان سے بل ادا کرنے کو کہا۔ جائیداد کے مالک نے دلیل دی کہ بل
کافی زیادہ ہے اور کہا کہ وہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اس مسئلے کو حل کریں گے۔ بعد از رمیش نے گھر کی بجلی کی سپلائی منقطع کر دی۔ اس پر مشتعل ہو کر مکان مالکان نے محکمہ بجلی کے کارکن پر حملہ کر دیا اور اس کی موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں کے خلاف KPHB پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی اور کارروائی شروع کر دی گئی۔