حیدرآباد، 1 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد یونٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر فیروز خان کی بیٹی تانیہ کاکڑے کی سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔
یہ حادثہ ستامرائی میں پیش آیا جو شمش آباد میونسپلٹی حدود میں آتا ہے۔
وہ اپنے دوستوں کے ساتھ RGIA سے حیدرآباد کی طرف کار میں سفر کر رہی تھی- حادثہ اس وقت
پیش آیا جب اس کی i10 کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے باعث کار میں سوار تمام مسافر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔
زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور تانیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کی گئی، لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔