حیدرآباد 15جون(یواین آئی) حیدرآباد کے پرانے شہرمیں بائیک سواروں نے ہنگامہ کیا۔
کالاپتھرعلاقہ میں موٹرسائیکل سواربرق رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جس ایک نوجوان نے اس حرکت
پراعتراض کیا اوروجہہ دریافت کی۔
بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو زدوکوب کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس کر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجہ میں خواتین زخمی ہوگئیں۔