ذرائع:
حیدرآباد: شہر کے مغل پورہ علاقہ میں آج حضرت بھولے شاہ ؒ کی درگاہ کے قریب ایک چلتی بلیٹ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے 10 افراد جھلس گئے۔
ایک شادی شدہ جوڑا اس گاڑی پر سوار تھا جس وقت آگ نے گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، شوہر اور بیوی فوری موٹر سیکل سے اتر پڑے۔
مقامی افراد اور پولیس
کے دو جوانوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔
اس دوران ندیم، محمد حسین، صدام، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیمرہ مین، چکن سنٹر کا ملازم اور دیگر اس آگ میں جھلس گئے، جن میں سے چند زخمی80 فیصد جھلس گئے۔ ان تمام کو اسریٰ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی مجلس کے رکن اسمبلی میر ذولفقار علی نے موقع پر پہونچ کر حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔