: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد کے بنڈلا گوڑا پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبلوں کو انسداد بدعنوانی بیورو کے اہلکاروں نے جمعہ کو 15,000 روپئے کی رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی حکام کے مطابق، سب انسپکٹر آر پون نے شکایت کنندہ سے چودھری رام کرشنا اور بی سنتوش کے ذریعے ایک کیس کو بند کرنے
کے لیے رشوت طلب کی اور قبول کی۔ افسران کے قبضے سے رشوت کی داغدار رقم برآمد ہوئی اور کیمیکل ٹیسٹ میں ان کی انگلیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ داغدار اہلکاروں کو اے سی بی کے معاملات کے لیے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔اے سی بی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت طلب کرنے کی صورت میں ٹول فری نمبر 1064 پر رابطہ کریں۔