حیدرآباد4جنوری(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے مصروف ترین پنجہ گٹہ جنکشن کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص نے جو ذہنی طورپر متاثر بتایاجاتا ہے نے سڑک کے درمیان میں رکھے ہوئے ٹریفک پوسٹ پر چڑھ کر پھانسی لینے کی کوشش
کی۔
اس نے اپنے ساتھ لائی ہوئی رسی کو فلائی اوور سے باندھ کر پھانسی لینے کی کوشش کی۔
اچانک اس شخص کی ایسی کوشش پر وہاں راہگیروں کا ہجوم جمع ہوگیا جنہوں نے ٹریفک پولیس کے ساتھ اس کونیچے اتارنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔