حیدرآباد4جنوری(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں تیزی اور شدت پیداکی جائے گی۔
اسی کے حصہ کے طورپرسائبرآباد
کمشنریٹ کے حدود میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 3571افراد کے خلاف معاملہ درج کیاگیاجو حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
پولیس نے اتوار کو ایسے 346معاملات درج کئے۔