حیدرآباد 28جو لائی (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں حالت نشہ میں گاڑیاں چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے 353افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی۔
سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے
حدود میں یہ افراد حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پکڑے گئے تھے۔
ان کی کونسلنگ کی گئی تھی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔