حیدرآباد، 7 جون (ذرائع) چہارشنبہ کے روز مانصاحب ٹینک پر ٹریفک کی رفتار دھیمی دیکھی گئی، صبح کے وقت مانصاحب فلائی اوور پر تیل کے چند کنٹینر گاڑی سے پھسل کر سڑک پر گرے جس سے سڑک پر تیل پھیل گیا۔
ٹریفک پولیس نے جی ایچ ایم سی اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر مٹھی ڈال کر تیل کو صاف کرنے کی کوشش کی-
کام کو جاری رکھنے کے لیے سڑک کو
جزوی طور پر بلاک کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مانصاحب ٹینک سے مہدی پٹنم تک سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی- بعد ازاں ٹریفک پولیس نے کنٹینرز کو ہٹا کر سڑک پر حالات معمول پر لائے۔
ٹریفک پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ٹریفک کو منظم کرنے کے لیے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن ان سب کے درمیان صبح مسافروں کو کافی مشکلاتا کا سامنا کرنا پڑا-