: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر،8 مئی(یو این آ ئی) جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے گلوا ن پورہ چھتہ بل میں آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح گلوان پورہ چھتہ بل میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک رہائشی
مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی ا س واردات میں غلام نبی ڈار کا رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا۔