دبئی، 8 ستمبر (یو این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی پہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جبکہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار
تھے ، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
بین الا قوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یواے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہا ہے کہ دینی کے
المکتوم بین الا قوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف پہیلی کاپٹر جس میں دو پائلٹ سوار تھے، سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے بہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کو تلاش کیا جارہا ہے، کیونکہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ سوار تھے، جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔