حیدرآباد17اگست(یواین آئی)تلنگانہ کے متحدہ ورنگل ضلع میں شدید بارش سے کئی کالونیوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیاجو جھیل کامنظر پیش کررہی ہیں۔
ورنگل کے نواح میں واقع بی آرنگر
کی سڑک درمیان سے اچانک ٹوٹ گئی اور پانی لوگوں کے مکانات میں داخل ہوگیا۔
مقامی افراد نے کہاکہ گذشتہ چار دنوں سے جاری بارش کے نتیجہ میں نشیبی علاقوں کی کالونیوں کا کافی بُراحال ہے۔