: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اترپردیش،6 ستمبر(ذرائع)اتر پردیش کے ہاتھرس میں جمعہ کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد دعوت سے واپس ہو رہے تھے۔ کھنڈولی
کے قریب روڈ ویز کی بس نے اوور لوڈڈ پک اپ کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔پک اپ میں 30 سے 32 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی اسپتال پہنچے۔مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔