بنگلور/8اگست(ایجنسی) مقدس سفر کے نام پرعازمین حج کولوٹنے اور ان کی امیدوں پرپانی پھیرنے کا شرمناک واقعہ بنگلورو میں پیش آیاہے۔ حریم ٹورس نامی ایجنسی پر 100 سے زائد عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بنگلوروکی تِلک نگر پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
start;">
بتایاجاتا ہے کہ یکم اگست سے حریم ٹورس کا دفتر بندہے اور اس کا مالک صبغت اللہ شریف عازمین حج کی رقم اور پاسپورٹ کے ساتھ فرارہے ۔حریم ٹورس نے فی عازم ڈھائی سے تین لاکھ روپئے کی رقمحاصل کی تھی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے صبغت اللہ شریف اوراس کا بیٹا حج اور عمرہ کے سفرسے وابستہ تھے۔