میدک/11مارچ(ایجنسی) ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک لڑکی کے پیٹ میں سے تقریبا ایک کلوگرام بالوں کا گچھا نکالا ہے، ملی معلومات کے مطابق Papannapet منڈل کی رہائشی ایک لڑکی (15) کچھ وقت سے پیٹ کے درد سے پریشان تھی، اسکی وجہ سے خاندان والوں نے لڑکی کو ڈاکٹروں کے پاس لے گیا، مگر لڑکی کا پیٹ درد کم نہیں ہوا.
حال ہی میں لڑکی کے والدین نے میدک شہر میں اسے ایک نجی ہاسپٹل میں دیکھایا، ڈاکٹروں نے
ایکسرے رپورٹ میں پایا کہ لڑکی کے پیٹ میں بالوں کا بڑا گچھا ہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہفتہ کو آپریشن کیا اور تقریبا ایک کلوگرام بالوں کا گچھا نکالا-
دوسری طرف ڈاکٹر چندرشیکھر نے میڈیا کو بتایا کہ ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے لڑکی بالوں کو کھاتی گئی، اس طرح اسکے پیٹ میں بالوں کا گچھا بن گیا، انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی طبعیت اس وقت ٹھیک ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضلع میں اس طرح کا شاید یہ پہلا کیس ہے.