: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی، 10 مارچ (ذرائع) oyo رومس کے فاؤنڈر رتیش اگروال کے والد رمیش اگروال کی ہریانہ کے گروگرام میں ایک اونچی عمارت سے گرنے سے موت ہوگئی- پولیس کے مطابق، انہیں دوپہر ایک بجے کے قریب ڈی ایل ایف سیکورٹی سے اطلاع ملی تھی کہ گروگرام کے سیکٹر 54 میں دی کریسٹ سوسائٹی کی 20ویں منزل
سے ایک شخص گرگیا ہے- اس کے علاوہ، پولیس نے کہا، "انہیں علاج کے لیے پارس اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ایس ایچ او سیکٹر 53 کے ساتھ ایک ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران گرنے والے شخص کی شناخت رمیش پرساد اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔ ہاسپٹل پہچنے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔