: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گنٹور/31مئی(ایجنسی) آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکے مرچ یاردکول اسٹوریج جہاں پربڑے پیمانہ پر مرچ کی کٹی ہوئی فصل رکھی گئی تھی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ کافی شدید تھی۔کل رات دیر گئے اچانک یہ آگ لگی جس کو بجھانے کیلئے پانچ
فائرانجن کوشش کر رہے ہیں۔
اس واقعہ کے سبب کولڈ اسٹوریج میں رکھی مرچ جل کر خاکستر ہوگئی۔اس واقعہ پر کسانوں نے افسوس اورتشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کے بعد انہوں نے یہ مرچ کی فصل تیار کی تھی اور اسے فروخت کے لئے کولڈ اسٹوریج میں رکھا گیا تھا تاہم اس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔