گجرات/22جون(ایجنسی) گجرات کے وڈودرا میں بارنپور میں واقع بھارتیہ ودیالیہ میں 9 ویں کلاس کے طالب علم کین سے لت پت لاش ملنے سے خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق، دیو بھاگود نام کے اس طالب علم کی دو دیگر طالب علموں کے ساتھ جھڑپ ہو گئی
تھی۔ جس کے بعد انہوں نے قتل کرکے لاش کو باتھ روم میں پھینک دیا۔ طالب علم کے جسم پردھاردارہتھیارسے کئی زخم پائے گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع پاکرموقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے وہاں ایک اسکول بیگ سے چاقو برآمد کیا ہے۔