: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جموں، 7 مارچ (ایجنسی) جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بس اڈے میں جمعرات کو ہونے والے ایک گرینیڈ دھماکے میں ایک غیر ریاستی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر 30 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے چار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ گرینیڈ دھماکے کی وجہ سے بس اڈے میں کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ہریدوار اتراکھنڈ کے رہنے والے محمد شارق کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا 'جموں بس اڈے میں جمعرات کو دوپہر کے وقت ایک سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) بس کے باہر گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے وہاں شدید افراتفری مچ گئی'۔ انہوں نے بتایا 'دھماکے میں ایک غیر ریاستی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر 30 عام شہری زخمی ہوئے۔ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کی تعداد چار ہے'۔
انہوں نے مزید بتایا 'بعض نامعلوم افراد نے
مصروف ترین بس اڈے میں گرینیڈ پھینکا۔ اس کے آہنی ریزوں سے کم از کم 31 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا۔ تاہم وہاں 17 سالہ محمد شارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا'۔
گرینیڈ دھماکے کے بعد ریاستی چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامنیم، گورنر کے مشیر کے وجے کمار، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما ، آئی جی پی جموں منیش کمار سنہا اور ضلع مجسٹریٹ جموں رمیش کمار نے حملے کے مقام اور اسپتال کا دورہ کیا۔ حملے کے فوراً بعد ریاستی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے بس اڈے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا۔ شہر میں تمام حساس جگہوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔