حیدرآباد،17 جنوری(ذرائع) حیدرآباد علاقے کوٹھی میں واقع سرکاری ای این ٹی ہاسپٹل کے ایک سینئر اسسٹنٹ کو تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک شکایت کنندہ سے بیس ہزار روپئے رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار
کرلیا۔ملزم کی شناخت آر سنتوش تیواری کے طور پر کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ رشوت شکایت کنندہ کی ریٹائرمنٹ بینیفٹس فائل پر کارروائی کے عوض مانگی گئی۔ اے سی بی نے شکایت پر کارروائی کی اور لین دین کے دوران تیواری کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔